پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی 27 اسامیاں ختم کر دیں
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس منیجمنٹ کی 27 آسامیاں ختم کر دی ہیں اور ڈی او سی کی آسامی کو Redesignateکرکے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن ہیومن ریسورس منیجمنٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی او ایچ آر ایم کی آسامیوں کو ڈی او سی سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں گریڈ 18کی ڈی او ایچ آر ایم کی 27آسامیوں کو ختم کرکے ڈی او سی ایچ آر ایم کی آسامی پیدا کی گئی ہے۔ اضلاع میں تعینات ڈی او سی کو ڈی او سی ایچ آر ایم کے لگایا دیا ہے سید سبط حسن ڈی او سی شیخوپورہ کو ڈی او سی ایچ آر ایم شیخوپورہ، ارشد محی الدین کو ڈی او سی ایچ آر ایم ننکانہ صاحب، عبدالغفور کو ڈی او سی ایچ آر ایم اوکاڑہ، شجاع قطب بھٹی ڈی او سی ایچ آر ایم گجرات، افضال احمد ڈی او سی ایچ آر ایم، نعمان حفیظ ڈی او سی ایچ آر ایم حافظ آباد، عامر خان ڈی او سی ایچ آر ایم اٹک، مس شیریں ناز ڈی او سی ایچ آر ایم چکوال، شفیق عباس ڈی او سی ایچ آر ایم خوشاب، آفتاب احمد ڈی او سی ایچ آر ایم میانوالی، کاشف محمود ڈی او سی ایچ آر ایم بھکر، محمد طارق ڈی او سی ایچ آر ایم ڈی او سی ایچ آر ایم، خالد محمود راجو ڈی او سی ایچ آر ایم جھنگ، امجد بشیر ڈی او سی ایچ آر ایم وہاڑی، طارق کریم ڈی او سی ایچ آر ایم پاکپتن، فخر الاسلام ڈوگر ڈی او سی ایچ آر ایم لودھراں، امجد شعیب ڈی او سی ایچ آر ایم مظفر گڑھ، سرفراز احمد ڈی او سی ایچ آر ایم چنیوٹ، رفیق احمد رحیم یارخان، عاصم صادق قریشی کو ڈی او سی ایچ آر ایم لیہ لگایا گیا ہے۔ حامد محمود ملہی ڈی او ایچ آر ایم کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے۔ طارق محمود ڈی او ایچ آر ایم ننکانہ صاحب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر، جاوید اختر کو قصور سے ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، امتیاز نذیر ڈی او ایچ آر ایم اوکاڑہ کو ساہیوال ٹرانسفر کر دیا گیا۔ پرویز اختر ڈی او سی سیالکوٹ کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری باب پاکستان پراجیکٹ، عابد حسین کو ڈی او سی ایچ آر ایم سیالکوٹ، ذوالفقار علی بھٹی کو ڈی او سی ایچ آر ایم جہلم، سکندر علی کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد، محمد رشید وڑائچ ڈی او ایچ آر ایم لیہ کو ڈی او سی ایچ آر ایم لگایا گیا ہے۔ پرویز اقبال ایڈیشنل کلکٹر کو ڈی او ایچ آر ایم بہاولپور لگانے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے۔ اکرام اللہ خان ڈی او ایچ آر ایم بہاولنگر کو ٹرانسفر کرکے ڈی او ایچ آر ایم بہاولپور لگایا گیا ہے۔ ضیا ءاللہ ملک ڈی او ایچ آر ایم رحیمیارخان کو ڈی او سی ایچ آر ایم راجن پور لگایا گیا ہے۔ خالد محمود ٹیپو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ راشد ارشد ڈی او ایچ آر ایم شیخوپورہ کو سانگلہ ہل ٹرانسفر کرنے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے۔ شکیل احمد بھٹی سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز، کامرس انویسٹمنٹ کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل لگایا گیا ہے۔