حجاج کرام نے 2 ارب ریال کے جانور قربان کئے‘آلائشیں ٹھکانے لگانے پر 35 لاکھ ریال اخراجات
کراچی (خصوصی رپورٹ) حجاج کرام نے 2 ارب ریال کے جانور قربان کئے۔ امت کے مطابق سعودی حکومت نے 90 فیصد جانور برآمد کئے۔ اس بار پونے 2 لاکھ سے زائد مغربی باشندوں نے حج ادا کیا۔ 20 برس عیسائیت کی تبلیغ کرنیوالی سویڈن کی کاٹیا حاجی خواتین کو قرآن پاک پڑھاتی رہیں جبکہ منیٰ میں آلائشیں ٹھکانے لگانے پر 35 لاکھ ریال کے اخراجات آئے۔