• news

ڈرون حملوں کیخلاف حافظ سعید کی درخواست کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی جائے۔ درخواست گزار جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کی گئی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ڈرون حملے جاری رہنے سے ملک کی سالمیت اور وقار غیر مستحکم ہو کر رہ گیا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ڈرون حملوں کو روکنے کے احکامات جاری کرے۔ فاضل عدالت نےآئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن