• news

شرقپور: مزدوری مانگنے پر بھٹہ مالک نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد قید کر لئے

شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور شریف میں بھٹہ مالک نے 15 دن کی مزدوری کا تقاضہ کرنے پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قید کر لیا جبکہ ہائی کورٹ کے بیلف نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو بازیاب کروا لیا گیا اور 4 افراد کی برآمدگی کیلئے مقامی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق غریب محنت کش حلیماں بی بی زوجہ محمد انور نے کہا کہ میرا خاندان بھٹہ مالک افتخار احمد کے پاس مزدوری کرتے تھے، 15 دن کی مزدوری کا تقاضہ کرنے پر محمد انور (خاوند) طاہرہ بی بی (بہو) شہناز بی بی (بیٹی) مدثر علی (پوتا) بلال علی، سلیم احمد، رفیق، عمران احد کو غیر قانونی قید خانے میں بند کر دیا۔ بعدازاں مدعیہ نے ہائی کورٹ میں رٹ نمبر 2131 دائر کی جس پر کورٹ نے بیلف بھیجا اور بھٹہ سے انور، طاہرہ بی بی، شہناز بی بی کو رہا کروایا جبکہ 4 افراد بلال، سلیم، رفیق، عمران کو کہیں غائب کر دیا جس پر عدالت نے مقامی پولیس کو مقدمہ کے اندراج کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن