• news

دوہری شہریت کیس: نامکمل فائل پر عدالت کی برہمی، رحمن ملک کو حاضری سے استثنیٰ

کراچی(وقائع نگار)کراچی کی مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے دوہری شہریت کے مقدمے میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کو آئندہ سماعت کے لئے استثنیٰ دے دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول طلب کرلی، سماعت 29نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو دوہری شہریت کیس میں وزیر داخلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وسیم احمد کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر درخواست گزار الیکشن کمیشن اور دیگر ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔ فاضل عدالت نے مقدمے کی فائل مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر نہ صرف عدالت میں موجود رہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول بھی عدالت میں پیش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن