• news

راجستھان: پاکستان سے نقل مکانی کرنے والے ہندو بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے کی اجازت

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت نے پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت آنے والے ہندوو¿ں کے بچوں کو بھارتی تعلیمی اداروں میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجازت سے صرف وہ خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے جو طویل مدت قیام کے ویزے پر بھارت میں موجود ہیں اور ان کی نیت یہاں مستقل قیام کی ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو اس سلسلے میں حکمنامہ بھیج دیا ہے جس کے تحت سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ایسے بچوں کو داخلہ دینے کے پابند ہوں گے۔ راجستھان کی حکومت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت میں قیام پذیر پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ دینا انصاف پر مبنی عمل نہیں۔ پاکستان سے بھارت نقل مکانی کرنے والے ہندوو¿ں کی فلاح کے لئے کام کرنے والی تنظیم سیمنت لوک سنگٹھن صدر ہندو سنگھ سوڈھا نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ ایسے بچوں کو داخل کرنے پر تیار نہیں تھا اور اب اس فیصلے سے پاکستانی ہندوو¿ں کے بچوں کے لئے تعلیم کی راہیں کھل جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن