• news

3 نومبر: مشرف کے ایمرجنسی کے اقدام کو آج5 برس مکمل ہو جائیں گے

لاہور، اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے+ آئی این پی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے اقدام کو آ ج ہفتہ کو پانچ برس مکمل ہو گئے۔ پرویز مشرف نے پانچ برس قبل 3 نومبر2007ءکو عدلیہ کو ملکی نظام میں رکاوٹ کی وجہ قرار دے کر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے اعلیٰ ججوں اور آئین کو معطل کر دیا تھا۔ ملک بھر میں سیاسی و جمہوری طاقتوںکی جانب سے آزاد عدلیہ کے تحفظ اور آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ کا اعادہ کیا جائے گا جبکہ وکلاءیوم سیاہ منائیں گے۔ قانونی حلقوں نے وکلاءبرادری کی طرف سے اس کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی ملک میںایمرجنسی پی سی او اور مارشل لاءکا خطرہ موجود ہے کیونکہ اس کے ذمہ دار آمر کو جب تک آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل نہیں کیا جاتا اس طرح کے غیر آئینی اقدام کا خطرہ رہے گا۔ پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل سمیت دیگر وکلاءتنظیموں نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔وکلاءبازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے، سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ 3 نومبر کے غیر آئینی اقدامات کی مذمت کی جائے گی۔ جمعہ کو سید نایاب حسن گردیزی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آج ہفتہ کو مکمل عدالتی بائیکاٹ کرے گی کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا

ای پیپر-دی نیشن