بلوچستان کابینہ کا اجلاس9 نومبر کو ہو گا‘ وزیراعظم ملاقات کریں گے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی کابینہ کا اجلاس 9 نومبر کو گوادر میں ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق تمام ارکان اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات جاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ میں بتائی گئی ہے۔
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر و صدر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں گوادر میں صوبائی کابینہ کا اجلاس غیر آئینی ہوگا۔ وزیراعظم کی صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی غیر آئینی ہوگی، میں صوبائی کابینہ کے غیر آئینی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔