38ارکان نے ابھی تک الیکشن کمشن میں مالی گوشوارے جمع نہیں کرائےان ارکان کی رکنیت بدستور معطل ہے 29کا تعلق پنجاب اسمبلی سے ہے
اسلام آباد (خبرنگار) پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 38اراکین نے ابھی تک الیکشن کمشن میں اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ جس کی وجہ سے ان کی رکنیت بدستور معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر لشکری رئیسانی، قومی اسمبلی کے رکن اویس لغاری اور ہمایوں عزیز سمیت پنجاب اسمبلی کے 29، سندھ کے 3، خیبر پی کے کے 2اور بلوچستان کے ایک رکن نے مالی گوشوارے الیکشن کمشن میں جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمشن نے 15اکتوبر تک مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154اراکین کی رکنیت معطل کر دی تھی جن میں سے 116ارکان نے گوشوارے جمع کرا دئیے جس پر الیکشن کمشن نے ان کی ممبر شپ بحال کر دی تھی۔