• news

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کرائے کی گرا¶نڈ میں ورلڈکپ کی تیاری کرنے پر مجبور


لاہور (سپورٹس رپورٹر) اگلے ماہ بھارت میں منعقد ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ کی تیاری کے لئے پاکستان بلائنڈ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی کرائے کی گرا¶نڈ میں میگا ایونٹ کی تیاری کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تربیتی کیمپ میں 23 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔ ماڈل ٹاون کی گرا¶نڈ میں جاری کیمپ میں انتظامیہ روزانہ کی بنیاد کرایہ دینے پر مجبور ہیں۔ تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ نو نومبر تک جاری رہے گا جس کے بعد دوسرا مرحلہ بیس نومبر سے ٹیم کی روانگی تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے افتتاحی روز کوچ نفیس احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور سابق کپتان عبدالرزاق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذیشان عباسی کو کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے کیونکہ ہر فارمیٹ کی کرکٹ کا اپنا سٹائل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مضبوط ہیں اور میں پُرامید ہوں کہ ٹیم ورلڈکپ جیت کر قوم کو تحفہ دے گی۔ واضح رہے کہ پہلا ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ یکم دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن