• news

یونس خان نے دورہ بھارت کےلئے ٹےم مےں شمولےت کی خواہش کا اظہار کر دےا : ذرائع


لاہور (آئی اےن پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے دورہ بھارت کےلئے ٹےم مےں شمولےت کی خواہش کا اظہار کر دےا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق یونس خان نے حال مےں ہی پی سی بی حکام سے رابطے کی ذرےعے 22 دسمبر سے بھارت جانےوالی ٹےم مےں شمو لےت کی خواہش کی ہے جس پر انکو فی الحال کوئی جواب نہےں دےا گےا۔
 ذرائع کے کہنا ہے کہ انکو ٹےم مےں شامل کئے جانے کے امکانات نظر نہےں آتے تاہم حتمی فےصلے پی سی بی نے مشاورت سے کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن