سابق مصری گلوکار فضل شاکر نے اپنی دولت حرام سے پاک کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق مصری گلوکار فضل شاکر نے اپنی دولت کو حرام سے پاک کرنے کا اعلان کر دیا۔ اُمت رپورٹ کے مطابق مصر میں اسلامی جماعت اخوان السلمون کے برسراقتدار آنے کے بعد اسلامی ثقافت اور دینی اقدار کو دوبارہ عروج مل رہا ہے۔ گذشتہ 6ماہ میں مصر کی 70مشہور ترین شخصیات نے شوبز کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔ فضل شاکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیشتر رقم گلوکاری سے کمائی۔ انہوں نے بنک اکاﺅنٹ میں موجود کروڑوں ڈالر کے بارے میں علماءسے مشورہ مانگا ہے۔