• news

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری آج شیخوپورہ بار آئیں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری آج 12:30دن صدر بار رانا سیف اللہ خان اور جنرل سیکرٹری بار طاہر شہزاد کی طرف سے دی جانے والی دعوت کے بعد شیخوپورہ بار میں پہنچیں گے۔ آمد سے قبل شہر بھر کی سکیورٹی کے انتظامات سخت، ہنگامی اور ممکنہ دہشتگردی کے سلسلہ میںڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کروا دیئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آمد کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے علاوہ مریضوں کے بیڈوں پر لگائی گئی چادروں کی جگہ نئی چادریں بچھا دی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن