شامی فوج کی جیٹ طیاروں سے دمشق میں بمباری 150 افراد ہلاک
دمشق (بی بی سی) بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے باغیوں کیخلاف سخت کارروائی جاری ہے اور حکومت کے ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں نے دمشق اور اس کے قرب و جوار میں کئی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے شام کی فوج نے جنگی طیاروں کے استعمال میں اضافہ کیا ہے جبکہ زمینی افواج باغیوں پر زیادہ اثرانداز نہیں ہو پائی ہے۔ برطانیہ میں موجود شامی کارکنان کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز شام کے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثناءعرب لیگ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مسئلے پر روس کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی امن ایلچی اخضر ابراہیمی اور عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری نبیل ال عربی سنیچر کو قاہرہ میں ملاقات کر رہے ہیں۔