زرداری مقررہ وقت سے قبل انتخابات نہیں کرائیں گے: ممتاز بھٹو
لاڑکانہ (ثناءنیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا صدر زرداری مقررہ وقت سے قبل انتخابات نہیں کروائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے اقتدارکی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے جس کے بعد ان کے فرارکے راستے بند ہوجائیں گے۔ وہ جمعہ کو اپنے آبائی گاﺅں میرپوربھٹو میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ملک سے لوٹی ہوئی دولت بیرون ممالک میں چھپائی ہوئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا امریکی جنرل کو بھیجے جانے والا میمو کیس ابھی تک سپریم کورٹ کی لسٹ پر موجود ہے اور یہ بات ثابت ہوچکی ہے صدر زردای کی صدارت اور ان کی جان بچانے کے لئے یہ میمو لکھا اور بھیجاگیا حالانکہ یہ قدم آئین کے آرٹیکل 6 کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی سزا موت ہے۔