گالف کلب میں کرپشن پر جاوید اشرف قاضی کو گرفتار کیا جائے: صدیق الفاروق
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد صدیق الفاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے گالف کلب کے غیر قانونی سودے کے مرکزی کردار جاوید اشرف قاضی سمیت تمام کرداروں کو فی الفور گرفتار کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدیق الفاروق نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ مارچ 2005-06ءکے سٹاک مارکیٹ سکینڈل کا بھی سوموٹو نوٹس لیں جس میں پرویز مشرف کے اس وقت کے وزیر خزانہ نے پرویز مشرف کی سرپرستی اور کرپٹ مافیا کی ملی بھگت سے 35 ہزار چھوٹے سرمایہ کاروں کے 13 ارب ڈالر یعنی 1220 ارب روپے لوٹ لئے۔