بلوچستان میں غیر ملکی تنخواہ دار ایجنٹ دہشت گردی کرتے ہیں: محبت مری
راولپنڈی (این این آئی) ق لیگ بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور سابق سینیٹر میر محبت خان مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جن ہزاروں افراد کے بارے میں لاپتہ ہونے کا واویلا کیا جا رہا ہے اصل میں وہ لاپتہ نہیں بلکہ غیر ملکی ایجنسیوں کے تربیت یافتہ تنخواہ دار ایجنٹ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کرتے ہیںاور الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگا دیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا ہمارا قبیلہ ”مری“ بلوچستان کا سب سے بڑا قبیلہ ہے جبکہ اختر مینگل بلوچ قوم کا نمائندہ ہی نہیں ہے میں نے اسے کہا تھا کہ وہ چھ نکات میں ایک اور پوائنٹ کا اضافہ کر لے کہ غریب بلوچوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے۔