• news

ہزاروں نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں سپرداری کے احکامات پر رواں دواں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کی طرف سے بغیر رجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے احکامات اور ایف بی آر کے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دعوﺅں کے باوجود ملک بھر میں ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں عدالتوں سے حاصل کردہ سپرداری کے احکامات پر چل رہی ہیں‘ عدالتی احکامات کے باعث نہ تو کسٹم انٹیلی جنس اور نہ ہی پولیس ایسی گاڑیوں کو پکڑ سکتی ہے۔ قبائلی علاقوں سے منظم گروہ ایسی گاڑیاں سپرداری کے ساتھ لا کر اسلام آباد‘ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں فروخت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ایف بی آر اور کسٹم انٹیلی جنس نے رپورٹ جمع کرائی تھی کہ ملک میں 50 ہزار نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن