• news

رئیسانی عہدے کا پاس کریں، ذاتی اور قبائلی دشمنیاں پروان نہ چڑھائیں : نثار

اسلام آباد (اے پی اے) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے سردار یار محمد رند کیخلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ذاتی اور قبائلی دشمنیوں کو پروان نہ چڑھائیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ سردار یار محمد رند انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں، حکومت کا بلوچ سردار کے حوالے سے منفی رویہ بلوچستان میں مزید زخموں کو جنم دے گا۔ حکومتی رویہ رئیسانی اور رند قبائل میں خون خرابے کا باعث بنے گا۔

ای پیپر-دی نیشن