سعودی عرب: غیر قانونی حاجیوں کو لے جانےوالے ڈرائیوروں کےخلاف مقدمہ کا فیصلہ
مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سکیورٹی انتظامی تادیبی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والوں کو مشاعر مقدسہ پہنچانے کی کوشش کرنے والے اےک ہزار سات سو پےنتےس(1735) ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ چند دن تک سماعت کا ہو جائے گا۔ مقررہ قوانین کے مطابق فی کس 10 ہزار تا ایک لاکھ ریال کے جرمانے ہوں گے۔ 6 ماہ قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے جبکہ معاملے کی سنگینی کی صورت میں بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔ حج سے متعلق پاسپورٹ فورس کے کمانڈر بریگیڈئر عایض الحربی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں نے 235 افراد کو ایسی حالت میں گرفتار کیا کہ ان کے ہمراہ غیر قانونی حجاج تھے اور ان کے پاس حج اجازت نامے نہیں تھے۔