نیلم جہلم پراجیکٹ: کمپنیوں کا ٹنل بورنگ مشین کی انشورنس سے انکار
لاہور(این این آئی)نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبے کے لئے کمپنیوں نے ٹنل بورنگ مشین کی انشورنس سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں کا موقف ہے کہ ٹنل بورنگ مشین کی درآمد میں قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے گئے۔ ٹنل بورنگ مشین کی مالیت سے 10فیصد سے زائد انشورنش نہیں دے سکتے۔ ذرائع کے مطابق انشورنش نہ ملنے کے باعث مشین کو ڈیڑھ ماہ سے چالو نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے 8ارب روپے مالیت کی قیمتی مشین ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،انشورنس کے لئے اب بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔