عوام انتخابات میں پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کو مسترد کر دینگے: صائمہ شہزادی
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ انتخابات میںمسلم لیگ (ن) کا مقابلہ گرینڈکرپشن مافیا کے ساتھ ہوگا۔ عوام کرپشن اورمہنگائی سے نجات کیلئے پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کو مسترد کردیں۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان موازنہ کرنیوالے ''نیا نودن پرانا سو دن'' کا محاورہ یاد رکھیں۔ میاں نوازشریف پچھلی کئی دہائیوں سے ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں لہٰذاءاناڑی عمران خان ان کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ خیبر سے کراچی تک محب وطن پاکستانیوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنادیا، روشن خیال سونامی کی بدنامی اورگمنامی نوشتہ دیوار ہے۔