وقت استحصالی انتخابی نظام نہیں ریاست بچانے کا ہے: نوشابہ ضیاء
لاہور (لیڈی رپورٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاءنے کہا ہے کہ یہ وقت موجودہ استحصالی انتخابی نظام کے تحت انتخابات کرانے یا سیاست کا نہیں بلکہ ریاست بچانے کا ہے، پاکستان داخلی اور خارجی طور پر خطرات میں گھرا ہواہے، 90ءکے الیکشن کی بد ترین دھاندلی کی بو اب تک محسوس کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23دسمبر کو ریاست بچانے کےلئے وطن واپس آ رہے ہیں۔