زرداری کی بدترین مخالفت کے باوجود پنجاب میں ترقی کا پہیہ رواں ہے: شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات اور زرداری کی بدترین مخالفت کے باوجود پنجاب میں ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے، ترقی کے جس سفر کا آغاز پنجاب سے کیا گیا ہے وہ پورے ملک تک جائے گا۔ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وفاقی حکمرانوں نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں جتنی لوٹ مار کی ہے اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ عوام قومی وسائل کو لوٹنے والوں اور صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں ایسے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے جنہوں نے عوام کی خدمت کی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے، کوئی پنجاب حکومت پر ایک دھیلہ کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ مسلم لیگی ارکان اسمبلی، عہدیدار اور کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ وہ گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں پنجاب بھر سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اضلاع کی سطح پر پارٹی کنوینرز اور کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مقصد اور ایجنڈا صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور پارٹی کی جڑیں عوام میں مزید گہری ہو رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنے عوامی خدمت کے ایجنڈے اور ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت آئندہ انتخابات کے نتیجے میں پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اغیار کی ایسی امداد کو ترک کیا جس سے ملک و قوم کے وقار پر حرف آتا ہو۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لائےو سٹاک کی ترقی کےلئے جامع پروگرام پر عمل پےرا ہے۔ پنجاب میں لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر کے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ مویشیوں اور بھینسوں کی بہترین نسلیں تیار کرنے کیلئے امریکی مہارت سے استفادہ کےا جائے گا۔ وہ گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن مےں شعبہ لائیو سٹاک سے وابستہ ممتاز امریکی کمپنی ورلڈ وائڈ سائرز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چےت کر رہے تھے۔ شہباز شرےف نے کہا کہ پاکستان دودھ کی پےداوار مےں دنےا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے اور ےہاں کی معےشت اور آبادی کے بڑے حصے کے روزگارکا دارومدار کافی حد تک موےشےوں کی پرورش پر ہے۔ پنجاب کا لائیو سٹاک شعبے میں مرکزی کردار ہے لیکن ےہ بات افسوسناک ہے کہ ماضی مےں حکومتوں نے اس متحرک شعبے سے پوری طرح فائدہ نہےں اٹھاےا۔ حکومت کے ساتھ پرائیویٹ شعبے کو بھی لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آنا چاہئے۔ سیمن پروڈکشن سنٹر کو جدید انداز میں چلایا جائے گا۔ تکنےکی رکاوٹےں دور کرنے کےلئے سیمن پروڈکشن کیلئے قانون ساز ی بھی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت سیمن پروڈکشن کو بہتر بنانے کیلئے امریکی فرم کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ امریکی وفد کے ارکان نے کہا کہ ان کا ادارہ پنجاب حکومت کے ساتھ مویشیوں اور بھینسوں کی بہتر نسلیں تیار کرنے کیلئے تعاون کرنے پر تےار ہے۔ پنجاب میں لائیو سٹاک شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی منتقلی ضروری ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے امریکہ میں حالیہ سمندری طوفان سےنڈی کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کرتے ہوئے امرےکی عوام کے لئے جذبہ خےر سگالی کا بھی اظہار کےا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری ٹولے نے مفاہمت کے نام پر جمہوریت کو بدنام کیا ہے اور ساڑھے چار برس کے دوران عوام کو جمہوری نظام کے ثمرات نہیں مل سکے جس کی بنیادی وجہ وفاقی حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن اور بے پناہ لوٹ مار ہے۔ عوام آج بھی اپنے مسائل کیلئے حل کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ قوم کو لوڈشیڈنگ، مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری کے عذاب سے دوچار کرنے والے نااہل حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ملک کے تمام مسائل زرداری ٹولے کے پیدا کردہ ہیں، اگر اس کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی تو ملک کے مسائل بھی ختم ہو جائیں گے۔ گذشتہ دور آمریت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ایک بار پھر اپنے سینوں پر کرپشن کے تمغے سجائے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ عوام ان چہروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور اب وہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا نصب العین عوام کی بے لوث خدمت اور کم وسیلہ طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ پنجاب حکومت میرٹ کے فروغ، معاشی استحصال کے خاتمے اور کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ 70 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن سے پاک نیا پاکستان تعمیر کریں گے جہاں آئین، قانون اور انصاف کی حکمرانی ہو گی اور سب کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں گے۔ دریں اثناءایک بیان میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ 3 نومبر 2007ءپاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ اس دن ڈکٹیٹر نے محض اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف پوری قوم اکٹھی ہو گئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے ڈکٹیٹر کے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف جدوجہد میں عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے منتخب جمہوری حکومت کو ہٹا کر ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ختم نہ کیا جاتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوتا۔ مسلم لیگ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی مخالفت کرتی رہے گی۔