• news

متحدہ نے بھی نوازشریف کو نااہل قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر دی

کراچی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو نااہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نے بھی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف کو نااہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، دونوں ارکان قومی اسمبلی نے انفرادی حیثیت میں درخواست دائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نوازشریف کو نااہل قرار دینے کیلئے اقبال قادری نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں م¶قف اختیار کیا ہے مسلم لیگ (ن) متعدد بار حکومت میں رہی اور اس دوران اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، میاں نوازشریف کے خلاف کرپشن کے متعدد مقدمات نیب میں موجود ہیں جن کا انہیں حساب دینا چاہئے۔ درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں سپریم کورٹ پر حملہ کرایا لہٰذا سپریم کورٹ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن