چھٹی سارک سپیکرز کانفرنس آج شروع ہوگی، افتتاحی سیشن ایوان صدر میں ہوگا
اسلام آباد( آ ن لائن)چھٹی سارک سپیکرز کانفرنس آج اتوارسے شروع ہوگی، افتتاحی سیشن ایوان صدر میں ہوگا، صدر زرداری سارک سپیکرافتتاحی سیشن کی صدارت اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ دینگے، دیگر اجلاسوں کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کرینگی، اجلاس میں جنوبی ایشیا کو درپیش چیلنجز، پارلیمانی نظام حکومت کے ذریعہ خطہ میں جمہوری استحکام، خوراک کی قلت اور معیار سمیت پارلیمانی روابط کے فروغ جیسے معاملات زیر بحث آئینگے۔ ذرائع کے مطابق چھٹی سارک سپیکرز کانفرنس آج (اتوار سے) شروع ہورہی ہے جس میں بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، افغانستان اور مالدیپ کے سپیکرز اپنے اپنے پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے 6 سیشن ہونگے جن میں جنوبی ایشیا کو درپیش چیلنجز، پارلیمانی نظام حکومت کے ذریعے خطہ میں جمہوری استحکام، خطہ میں خوراک کی قلت اور معیار سمیت سارک ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ جیسے معاملات کا جائزہ لیا جائےگا۔