• news

ٹی ٹونٹی کرکٹ بدل گئی‘ کامیابی کیلئے نئی حکمت عملی اپنانا ہو گی : میانداد


لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کر کٹ بدل چکی ہے اب کا مےابےوں کےلئے نئی حکمت سے مےدان مےں آنا ہو گا ‘آخری اوورز میں وکٹیں بچاکر شارٹس کھیل کر بڑا ہدف دیا جا سکتا ہے اور حاصل بھی کیا جا سکتا ہے‘ٹےم کی بہتری کےلئے جہاں تک ممکن ہو سکے اپنا کردار ادا کر تا ہوں ‘چےئر مےن ذکاءاشرف پی سی بی کو ماضی کے چےئر مےنوں سے مختلف اور بہتر اندا مےں چلا رہے ہےں۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا کہ مجھے ٹےم کابےٹنگ کوچ بننے کا کوئی شوق ہے اور نہ ہی مےں کبھی عہدوں کے پےچھے بھاگا ہوں‘ ہمےشہ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اسی وجہ سے جہاں بھی اللہ تعالیٰ کامےابےاں اور عزت دےتا ہے۔ اےک سوال کے جواب مےں ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کی کر کٹ بھی تبدےل ہو چکی ہے اور اب کا مےابی کےلئے پر انی حکمت عملی کو چھوڑ کر نئی حکمت اپنا نا ہو گی اس کے بغےر آگے بڑھنا مشکل ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہرگیند پر شارٹ لگا ناکسی طرح بھی درست نہیں ہے‘ ابتدائی اوورز میں ہرگیند پر ایک دو رنز بنانے کی حکمت عملی اپنا ئی جائے اورآخری اوورز میں وکٹیں بچاکر شارٹس کھیل کر بڑا ہدف دیا جا سکتا ہے اور حاصل بھی کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن