اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان پر پھر طالبان کی حکمرانی ہوگی
لندن (آن لائن)سابق بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پیشنگوئی کر دی ہے کہ افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاءکے بعد طالبان ایک بار پھر آسانی کے ساتھ اقتدار پر قابض ہو جائیں گے اور یہ کام ان کےلئے بہت آسان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نہروسنٹر لندن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ کرشن سرمینی واسن نے کہا کہ اتحادی فوج کے انخلاءکے بعد افغان حکومت کا قائم رہنا ممکن نہیں اور نہ ہی افغان سکیورٹی ا دارے طالبان کا مقابلہ کر سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے بعد یہ قوی امکانات ہیں کہ طالبان انتہائی آسانی اور تیزی کے ساتھ افغانستان پر دوبارہ حکمرانی کریں گے ۔