خیبر ایجنسی: سکیورٹی فورسز کی گولہ باری، 3 شدت پسند جاں بحق
خیبر ایجنسی(آن لائن)خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں3 شدت پسند جاںبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح خیبر ایجنسی کے علاقے بازگرہ اور سورند میں شدت پسندوں کےخلاف سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے 3 شدت پسند جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔