• news

پڑوسی ملکوں سے تعلقات استوار کرنا ہونگے،ماضی کو لے کر نہیں بیٹھا جاسکتا:بھارتی وزیر داخلہ

 حیدرآباد دکن(آن لائن )بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شیندے نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا مرحلے میں ترمیم کے لیے بھارت تیار ہے مگر اطلاعات ہیں کہ پاکستان ابھی ویزا میں نرمی دینے کو تیارنہیں، حیدر آباد دکن میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں سپورٹس مین شپ کا خیال رکھنا اہم ہے۔دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی کھلاڑی بھارت آکر کھیل سکتا ہے۔بھارت آکر کسی کو بھی کھیلنے سے روک نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ماضی میں ہوا اسے لے کر بیٹھا نہیں جاسکتا اور پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا ہونگے۔بھارتی وزیر داخلہ نے بھارت میں کرکٹ جیسے کھیل کا پاکستان کے ساتھ مقابلہ کو خوش آئند قرار دیا۔
بھارتی وزیر داخلہ

ای پیپر-دی نیشن