ینگ ڈاکٹرز کا 7نومبر کو وزیراعلیٰ ہاﺅ س کے سامنے دھرنے کا اعلان
راولپنڈی(آئی این پی)ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے اپنے احتجاج میں وزیر اعلی ہاﺅس تک لانگ مارچ اور دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پنجاب بھرکے 18 ہزار ینگ ڈاکٹرزکو ان کے حقوق نہیں مل جاتے اس وقت تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔راولپنڈی الائیڈہاسپٹلز کے ینگ ڈاکٹرز بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں اکٹھے ہوئے ،ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے ہسپتال کے احاطے میں احتجاجی مارچ کرتے ہوئے مری روڈ پر آکر دھرنا دے دیا۔