اوباما کا مخلوط نسل پس منظر، والد کی عدم موجودگی ہچکولے دیتی رہی، جوانی میں کوکین اور دیگر منشیات استعمال کرتے تھے
واشنگٹن (رائٹرز) امریکی تاریخ کے بارک اوباما واحد صدر ہیں جن کا ذاتی پس منظر بالکل منفرد ہے، ان کی والدہ این ڈاساہام کنساس سے تعلق رکھتی تھیں اور سفید فام تھیں جبکہ ان کے والد کینیا کے سیاہ فام تھے۔ وہ اپنی یادداشتوں میں لکھتے ہیں کہ وہ والد کی عدم موجودگی کے باعث پریشان رہے، وہ اس تشویش کو جوانی میں کوکین اور میری جوانا کے استعمال کی وجہ قرار دیتے ہیں۔