• news

سیاستدانوں کی دولت واپس لانے کیلئے پٹیشن کی جلد سماعت، ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سمیت اکیس سے زائد سیاستدانوں کی بیرونی ملک منتقل کی گئی رقم واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان، نواز شریف، چودھری پرویز الٰہی، چودھری شجاعت حسین، چودھری نثار سمیت اکیس سیاستدانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے دو سو ارب ڈالر غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے جس سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور ملک کی معیشت دوراہے پر کھڑی ہو گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دولت واپس لانے اور اس رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن