ناسا مریخ پر میتھین گیس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں ناکام
کیپ کارنیول (اے پی پی)ناسا کی کر یوسٹی روور خلائی گاڑی مریخ پر میتھین گیس کی موجودگی کا مزید سراغ لگانے میں ابھی تک ناکام ہے ۔ میتھین گیس جو کرہ ارض پر زندگی کی موجودگی کا بنیادی جزو سمجھی جا تی ہے ۔ ناسا کے سائنسدانوں کے ایک تازہ بیان کے مطابق کریوسٹی روور لینڈنگ کے اصل مقام سے خاصی آگے جا چکی ہے تاہم اس کو اب تک مریخ پر میتھین گیس کی موجودگی کے مزید شواہد نہیں ملے ۔ کریوسٹی روور نے مریخ پر لینڈنگ کے بعد اس کی فضا کے بارے جو تفصیلی جائزہ رپورٹ دی تھی اس میں میتھین کی موجودگی کی اطلاع تھی۔