زرداری کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کے اخراج کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کا کوئی جواز نہیں کیونکہ اصغر خان کیس میں صدر کے عہدے کی سیاسی حیثیت کے بارے میں وضاحت کر دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے صدر کے سیاسی عہدے پر کوئی اعتراض نہیں کیا جبکہ صدر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والا درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہٰذا عدالت درخواست خارج کرے۔