• news

4 خودکشیاں،پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل لیں

لاہور + فیصل آباد + پیرمحل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پسند کی شادی نہ ہونے پر فیصل آباد میں لڑکے اور لڑکی نے پیرمحل میں دوشیزہ نے خودکشی کر لی دوشیزہ کی دو دن بعد بارات آنی تھی۔ سمندری کے نواحی چک 136گ۔ب میں پسند کی شادی پر گھر والوں کی ناراضگی کے ردعمل میں دسویں جماعت کے طالب علم محمد سلیم اور طالبہ انعم نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بڑی آبادی کی رہائشی دسویں کلاس کی طالبہ انعم اور طالب علم محمد سلیم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ لڑکی کے والدین نے لڑکی کا رشتہ کسی اور جگہ طے کر دیا جس پر لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ معلوم ہونے پر لڑکے محمد سلیم نے بھی زہریلی سپرے پی لی۔ ۔ لاہور سے نمائندہ خصوصی کیمطابق جنوبی چھا¶نی میں حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی 40 سالہ شمیم پانچ بچوں کی ماں تھی اور جنوبی چھا¶نی بھٹہ چوک میں رہائش پذیر تھی۔ اس کا خاوند عرصہ دراز سے بے روزگار تھا شمیم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 8 سالہ بچے نے بھائی اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر گلے میں دوپٹے کا پھندال ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن