سندھ مےں رےاست کے اندر رےاست قائم کر دی گئی ہے ، ماروی مےمن
کراچی (آن لائن) پاکستان مسلم لےگ (ن) کی رہنما ماروی مےمن نے کہا ہے سندھ مےں رےاست کے اندر رےاست قائم کر دی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) سندھ مےں دوہرے بلدےاتی نظام کو ختم کرا کر ہی دم لے گی، سندھ مےں دوہرے بلدےاتی نظام کے خلاف جلد قومی اسمبلی اور سےنٹ مےں قرارداد پےش کرےنگے اور اس بل پر تجاوےز بھی دےنگے، انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے دوہرا نظام متعارف کرا کر قومیت پرستوں اور سندھ دشمن کے درمےان فرق واضح کر دےا ہے۔ وہ سندھ مےں دوہرے بلدےاتی نظام پر بنائی گئی مسلم لیگ (ن) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب اور صحافےوں سے بات چےت کر رہی تھی۔ ماروی مےمن نے کہا موجودہ حکومت کی ناقص پالسےوں کے سبب پاکستان کو شدےد خطرات لاحق ہو چکے ہےں۔