ڈیرہ اسماعیل خان میں وبائی مرض پھیلنے سے تین بچے جاں بحق، 18ہسپتال منتقل
ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ایف آر شیرانی میں وبائی مرض کے سبب ڈائی سیریا سے تین بچے انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق بیماری سے متاثرہ 15 سے 18 بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وبائی بیماری ڈائی سیریا میں ناک اور گلے میں زخمی ہوجاتے ہیں اور سانس بند ہوجاتی ہے۔