• news

اوکاڑہ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

اوکاڑہ (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فتح نور ٹاﺅن اوکاڑہ کے محمود کے گھر چار نامعلوم افراد تیزاب سے بھری بوتل لے کرداخل ہو گئے اور محمود کی 14 سالہ نوجوان بیٹی صبا پر تیزاب پھینک دیا جس سے بری طرح جھلس گئی۔

ای پیپر-دی نیشن