• news

سا¶تھ ایشیئن گیمز کارواں سال بھارت میں انعقاد ممکن نہیں: جنرل (ر) عارف


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی سطح پر میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کر دی جس کے مطابق حال ہی میں دبئی میں ہونے والے شیخ الراشد مقتوم والی بال چیمپئن شپ جبکہ ایران میں کھیلی جانے والے جوجسٹو چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے دو دو لاکھ روپے کیش انعام کا اعلان کیا۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز اولمپک ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن تھے جنہوں تے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا کہ بھارت میں سا¶تھ ایشین گیمز کا رواں سال انعقاد ممکن نہیں یہ گیمز اگلے سال جون جولائی میں ہونگی۔ لہٰذا ابھی سے ان گیمز کی تیاری کے لیے کیمپس لگانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے والی بال اور جوجسٹو ٹیم کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت نامے اور فنڈز کے اجرا میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹیموں کی بیرون ملک ٹورنامنٹس کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرئے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر کھلاڑیوں کی تھوڑی حوصلہ افزائی کر دی جائے تو ان میں مزید اچھی کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کسی بھی بین الاقوامی ایونٹ کے لیے قومی دستے کے نام تین ماہ قبل مانگے جاتے ہیں ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ بعض اوقات انتظامیہ کو آخری لمحات تک پتہ نہیں ہوتا کہ کون سے کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کرنی ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن