• news

انڈر 15 بیس بال ٹیم کو بھارت کیلئے ویزے جاری نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے: خاور شاہ


لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان انڈر 15 بیس سال ٹیم کو بھارت کا ویزے جاری نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ نے گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھارت سے بہتر ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ شکست کے خوف سے بھارت ہمارے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے لئے بھی بھارت کو ہمیشہ دعوت دی۔ وہ یہاں آ کر بھی نہیں کھیلتے۔ انہوں نے اس کی تیاریوں کے سلسلے میں 12 ٹیموں کا ایک ٹورنامنٹ کروایا تھا اور بھرپور تیاری کی تھی۔ کھیل کا موقع ن ملنا بہرحال افسوسناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن