• news

پولیس ہاکی ٹیم کی بحالی وزیراعلیٰ کا انقلابی اقدام ہے: خواجہ ذکاءالدین


لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس کی ہاکی ٹیم کی بحالی وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار قومی ہاکی ٹیم کے منیجر و ہیڈکوچ چودھری اختر رسول نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد پنجاب پولیس کی ٹیم ہاکی کے میدانوں میں نظر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے خواجہ ذکاءالدین، رانا مشہود پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جو دس روز میڈ اس حوالے سے اپنی سفارشات جمع کروائے گی۔ پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن خواجہ ذکاءالدین نے کہا کہ لاہور میں ہاکی گراﺅنڈ اور پولیس ٹیم کی بحالی ہاکی کے فروغ کیلئے انتہائی بہترین فیصلہ ہے۔ منیر ڈار مرحوم اپنے آخری ایام میں پولیس کی ٹیم کیلئے بہت کوششیں کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بہت اچھی ٹیم بن سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ قومی چیمپئن بھی بنے۔

ای پیپر-دی نیشن