• news

شین واٹسن کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک


سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق آل راﺅنڈر شین واٹسن کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹسن شیفلڈ شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوئنز لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ سکین کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے میں معلوم ہو سکے گا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں شرکت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ اپریل میں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد یہ واٹسن کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پہلی شرکت تھی۔

ای پیپر-دی نیشن