زیبا بختیار آج اپنی 41ویں سالگرہ منائینگی
لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ زیبا بختیار آج 5نومبر کو اپنی 41ویں سالگرہ منائیں گی۔ اس سلسلہ میں کراچی میں کیک کاٹنے کی تقریب ہو گی جس میں انکے عزیز و اقارب اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔ زیبا بختیار پانچ نومبر 1971ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ اداکارہ زیبا بختیار پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل یحیٰ بختیار مرحوم کی صاحبزادی ہیں۔