ڈسٹرکٹ ڈویژن اور صوبائی سطح پر ریسلنگ مقابلوں کا شیڈول جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کنونیئر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد نے مختلف دنگل مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر ریسلنگ کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ٹائیگر لاہور، ستارہ لاہور اور جونیئر لاہور کے مقابلے ہونگے جبکہ جنوری میں شیر لاہور، فخر لاہور، ستارہ لاہور اور جونیئر لاہور ڈویژن کے مقابلے ہونگے۔ فروری سے اپریل تک شیر پنجاب، فخر پنجاب، ٹائیگر پنجاب، ستارہ پنجاب اور جنونیئر پنجاب ٹائٹل کے لیے مقابلے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر ریسلنگ کے فروغ کے لیے کام کرتا رہوں گا، میری کوشش ہے کہ اپنے عہدے سے انصاف کرتے ہوئے کام کرنے کی کوشش جاری رکھوں۔ خادم اعلٰی پنجاب دنگل مقابلوں کے مقامات اور تاریخوں کا اعلان آئندہ کچھ عرصہ میں کر دیا جائے گا جس پر ہوم ورک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پریمیر لیگ کے انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں جس میں نئے پہلوان سامنے لانے میں مدد ملے گی۔