• news

ساہیوال کے سرکاری ہسپتالوں کے گیٹ بند

مکرمی! ساہیوال میں دو سرکاری ہسپتالوں سول ہسپتال اور عبدالقیوم ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ بند کر کے وہاں کرنے والے مریضوں کو پریشان کرایا گیا ہے۔ یہ گیٹ بند ہونے کے بعد مریضوں کو دوسرے راستہ سے ایمرجنسی وارڈز میں لایا جاتا ہے۔ جو مشکل مرحلہ ہے اس کی وجہ سے مریضوں کی حالت مزید خراب ہو جاتی اور زخمیوں کے خون مزید بہہ جاتا ہے۔ کئی مریضوں کی سانسیں اکھڑ جاتی ہیں اگر ان ایمرجنسی گیٹ کو بند کرنا ہے تو پھر انہیں بنایا ہی کیوں گیا تھا۔ عبدالقیوم ہسپتال کا کرنا ہے تو پھر انہیں بنایا ہی کیوں گیا تھا۔ عبدالقیوم ہسپتال کا ایمرجنسی گیٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ڈی ایچ او کے دفتر کے گیٹ عبور کرنے کے بعد ہسپتال کے اندر جانے کے بعد پھر ایمرجنسی وارڈ میں لایاجاتا ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ گیٹ کے چند فٹ کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اسی طرح سول ہسپتال کا ایمرجنسی گیٹ ایمرجنسی وارڈ سے دو فٹ کے فاصلہ پر ہے لیکن اسے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اب مریضوں کو ایک ارو گیٹ سے گزار کر ایمرجنسی وارڈ میں لے جانا پڑتا ہے۔ مریضوں کو لانے کیلئے سٹریچرز کا بھی مناسب انتظام نہیں ہے اس طرح ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کے باعث مریضوں کیلئے باہر سے ادویات لانے کیلئے ان کے عزیز و اقارب کو ایک عذاب سے گزر کر ہسپتال سے باہر میڈیکل سٹورز پر جانا پڑتا ہے۔ (پرنس عنایت خان ساہیوال)

ای پیپر-دی نیشن