• news

ملالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر شمعیں روشن

لند ن(آئی این پی ) مینگورہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کےلئے برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ 10۔ ڈاو¿ننگ سٹریٹ کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔اتوار کوتقریب کا اہتمام فیض کلچرل فاو¿نڈیشن نے کیا۔ شرکاءنے ملالہ کی تعلیم کےلئے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اسے پاکستان میں امید کی کرن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ نے شدت پسندوں کے سامنے نہ جھک کر مثال قائم کی ہے۔ شرکا نے ملالہ کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن