• news

دوستی بس دو مرتبہ بغیر کسی مسافر کے ننکانہ خالی آئی اور واپس گئی

ننکانہ صاحب (ثنا نیوز) پاکستان نے بھارت دوستی بسوں کے تبادلوں کے دوران بھارتی بس دو مرتبہ بغیر کسی مسافر کے ننکانہ آئی اور دو مرتبہ خالی واپس چلی گئی جبکہ پاکستانی دوستی بس ننکانہ سے تیمور احمد، لبیک احمد وغیرہ کو لے کر واہگہ بارڈر کے راستے امرتسر گئی اور امرتسر سے گیارہ بھارتی مسلمان مسافروں محمود، سلیمہ بی بی، رمضان بی بی، شکر دین، فضل حسین اور محمد یٰسین کو لے کر ننکانہ آئی۔ بھارتی مسلمان مسافروں نے کہا کہ ہم دوستی بس کو خسارہ کے باوجود چلائے رکھنے پر پاکستانی اور بھارتی حکومتوں کے شکر گزار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن