• news

آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کا چنا¶‘ مسلم لیگ (ن) نے ڈسٹرکٹ بورڈ بنا دیئے

ملتان (وقائع نگار) مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کے لئے موزوں امیدواروں کے چنا¶کےلئے صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ بورڈ بنا دئیے ہیں جو متعلقہ اضلاع میں امیدواروں کے انٹرویو کر کے ہر حلقہ کےلئے تین نام فائنل کریں گے اور قومی و صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کے ناموں پر مشتمل لسٹیں 15 نومبر تک پارلیمانی بورڈ کو پیش کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ بورڈ گزشتہ روز میاں شہبازشریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بنائے گئے اور ملتان کے لئے خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کو کنوینےئر مقررکیا گیا جبکہ مظفر گڑھ کے لئے خواجہ سلیمان رفیق‘ ڈیرہ غازی خان میاں منان‘ میانوالی بھکر میاں شہبازشریف اور چودھری نثار علی خان‘ خانیوال چودھری جعفر علی گجر‘ بہاولپور محسن علی رانجھا‘ راجن پور خادم وٹو‘ رحیم یار خان شاہد خاقان عباسی‘ وہاڑی چودھری سرور‘ ساہیوال ندیم‘ کامران‘ لودھراں رانا مشہود‘ سرگودھا حمزہ شہباز‘ لیہ شیخ طارق رشید اور چنیوٹ ملک رفیق رجوانہ کو مقرر کیا گیا۔ ملتان کے بورڈ کے ارکان میں ضلعی صدر بلال بٹ‘ جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز‘ ملک انور علی اور ایم این اے شاہین شفیق شامل ہیں۔ ضلعی بورڈ آج سے ملتان کی 6 قومی اور 13 صوبائی نشستوں سے الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں کے انٹرویو شروع کر دےگا۔ دریں اثناءنوائے وقت سے بات کرتے ہوئے شیخ اطہر ممتاز نے کہا ہے کہ امیدواروں کا انتخاب ان کی پارٹی کےلئے قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن