سینیٹ کا اجلاس 6‘ قومی اسمبلی کا 12نومبر کو طلب کرلیا گیا
اسلام آباد(وقائع نگار خصو صی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے اجلاس طلب کر لئے سےنٹ کا اجلاس 6 نومبر شام چار بجے، قومی اسمبلی کا اجلاس 12نومبر شام پانچ بجے کو ہو گا،دونوں ایوانوں کے اجلاس ہنگامہ خےز ہونگے قومی اسمبلی مےں سزائے موت کے قانون کو عمر قےد مےں تبدےل کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے بل اور دوہری شہرےت کے حامل افراد پر الےکشن مےں حصہ لےنے پر عائد پابندی کے خاتمے کے لئے آئےن مےں ترمےم کے لئے بل پےش کئے جانے کا امکان ہے، اپوزےشن ملک مےں امن وامانکا مسئلہ اٹھائے گی۔